صائب

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - صواب و راستی پر مبنی، سیدھا؛ درست، صحیح؛ رسا۔ "صائب راستوں کی نشاندہی کی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، آجاؤ افریقہ، ١٤٨ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا۔ اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٩ء کو "دیوان شاہ کمال" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - صواب و راستی پر مبنی، سیدھا؛ درست، صحیح؛ رسا۔ "صائب راستوں کی نشاندہی کی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، آجاؤ افریقہ، ١٤٨ )

اصل لفظ: صوب