صادق
معنی
١ - جو سچ کہے، سچا، راست گو، پاک باطن۔ "جب لوگ جمع ہو گئے تو پہلے آپ نے اپنے صادق اور امین ہونے کا اقرار لیا۔" ( ١٩٦٣ء، محسن اعظم اور محسنین، ٢٣ ) ٢ - جو نفس الامر کے مطابق ہو، خالص، اصل یا حقیقی، درست، ٹھیک۔ بے سبب یہ نہیں سرگوشی ارباب فساد عشقِ صادق کا مرے فاش ہو راز کچھ آج ( ١٨٧٢ء، مظہرِ عشق، ٦٠ ) ٣ - ظاہر، آشکار جو عیب پوش کی ہے وضع پردہ در کی کہاں کہ شام صادق و کاذب نہیں سحر کی طرح ( ١٨٥٤ء، گلستانِ سخن، ١٢٠ ) ٤ - خدا تعالٰی کا ایک صفتی نام۔ اے و دود مجید حمید باقی صادق وارث رشید ( ١٦٥٤ء، گنج شریف، ٦٣ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٤٢١ء کو "معراج العاشقین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - جو سچ کہے، سچا، راست گو، پاک باطن۔ "جب لوگ جمع ہو گئے تو پہلے آپ نے اپنے صادق اور امین ہونے کا اقرار لیا۔" ( ١٩٦٣ء، محسن اعظم اور محسنین، ٢٣ )