صارف
معنی
١ - صرف کرنے والا، استعمال کرنے والا (کسی جنس وغیرہ کو)؛ خریدار، گاہک۔ "انسان خود ہی پیدا کار، خود ہی صارف ہوتا ہے۔" ( ١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٧٣ ) ٢ - (ایک طرف سے دوسری جانب) موڑنے والا، پھیرنے والا۔ آلودۂ خواہش نہ ہو نفس عارف باطن میں ہو مصروف بظاہر صارف ( ١٩٦٧ء، لحنِ صریر، ١٣٤ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٠٦ء کو "الحقوق والفرائض" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - صرف کرنے والا، استعمال کرنے والا (کسی جنس وغیرہ کو)؛ خریدار، گاہک۔ "انسان خود ہی پیدا کار، خود ہی صارف ہوتا ہے۔" ( ١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٧٣ )