صباحت
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - چہرے کی سفید رنگت، گوراپن؛ (مجازاً) خوبصورتی، خوبروئی۔ یہ عورت جس کے چہرے پر ستاروں کی صباحت ہے یہ عورت غور سے دیکھو تو یکسر موجِ ظلمت ہے ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٧٤ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: صبح
جنس: مؤنث