صحت

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - جسم کی وہ کیفیت جو معمول کے مطابق ہو، بیماری سے نجات، تندرستی، شفا، جسم کی بے عیبی۔ "یہ طریقہ کار صحت، صفائی اور فلاحِ انسانی کا بہت کارآمد ذریعہ ہو جائے۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائلِ پاکستان، ٢١١ ) ٢ - درستی، ٹھیک ہونا، تصحیح، صحیح ہونا؛ حقیقت کے مطابق ہونا۔ "بعد میں مجھے البرت کا (نوبل انعام یافتہ فرانسیسی ناول نگار) کی تشریح میں زیادہ صحت نظر آئی۔"      ( ١٩٨٤ء، گردِراہ، ٦٦ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - جسم کی وہ کیفیت جو معمول کے مطابق ہو، بیماری سے نجات، تندرستی، شفا، جسم کی بے عیبی۔ "یہ طریقہ کار صحت، صفائی اور فلاحِ انسانی کا بہت کارآمد ذریعہ ہو جائے۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائلِ پاکستان، ٢١١ ) ٢ - درستی، ٹھیک ہونا، تصحیح، صحیح ہونا؛ حقیقت کے مطابق ہونا۔ "بعد میں مجھے البرت کا (نوبل انعام یافتہ فرانسیسی ناول نگار) کی تشریح میں زیادہ صحت نظر آئی۔"      ( ١٩٨٤ء، گردِراہ، ٦٦ )

اصل لفظ: صحح
جنس: مؤنث