صداقت
معنی
١ - سچائی؛ راست بازی؛ خلوص۔ "شروع ہی سے خلوص و صداقت کا گہوارہ ہوں۔" ( ١٩٤٩ء، اک محشرِ خیال، ٨٧ ) ٢ - حق ہونا، صادق ہونا۔ "اُس نے کہا، آپ کی صداقت کی شہادت کون دیتا ہے، آپۖ نے فرمایا سامنے کا یہ درخت۔" ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ١١٠:٣ ) ٣ - تصدیق خود بھی حسن اور ان کی حدیثیں بھی سب حسن خود نام کررہا ہے صداقت حدیث کی ( ١٨٩٥ء، دیوانِ راسخ دہلوی، ٣٠٨ ) ٤ - گواہی، صداقت، ثبوت۔ "صداقت اُن کی یہ دی کہ ان کے گھوڑوں کے سموں پر انگریزی نمبر پڑے ہوئے ہیں۔" ( ١٩١١ء، ظہیر دہلوی، داستانِ غدر، ١٢٩ ) ٥ - حقیقت، سچ۔ "سب سے بڑی صداقت یا حقیقیت انسان کی ذات ہے۔" ( ١٩٥٨ء، ادب کلچر اور مسائل، ٤٦ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٩٥ء کو "دیوانِ قائم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - سچائی؛ راست بازی؛ خلوص۔ "شروع ہی سے خلوص و صداقت کا گہوارہ ہوں۔" ( ١٩٤٩ء، اک محشرِ خیال، ٨٧ ) ٢ - حق ہونا، صادق ہونا۔ "اُس نے کہا، آپ کی صداقت کی شہادت کون دیتا ہے، آپۖ نے فرمایا سامنے کا یہ درخت۔" ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ١١٠:٣ ) ٤ - گواہی، صداقت، ثبوت۔ "صداقت اُن کی یہ دی کہ ان کے گھوڑوں کے سموں پر انگریزی نمبر پڑے ہوئے ہیں۔" ( ١٩١١ء، ظہیر دہلوی، داستانِ غدر، ١٢٩ ) ٥ - حقیقت، سچ۔ "سب سے بڑی صداقت یا حقیقیت انسان کی ذات ہے۔" ( ١٩٥٨ء، ادب کلچر اور مسائل، ٤٦ )