صریحاً

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - واضح طور پر، کھلم کھلا، علانیہ، صاف طور پر۔ "اس پر آزادئ وطن سے صریحاً غداری کا فتویٰ صادر کیا۔"      ( ١٩٨٧ء، سخن در سخن، ٢٣ )

اشتقاق

عربی زبان میں اسم مشتق 'صریح' کے ساتھ ' اً ' بطور لاحقہ تمیز ملنے سے 'صریحاً' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - واضح طور پر، کھلم کھلا، علانیہ، صاف طور پر۔ "اس پر آزادئ وطن سے صریحاً غداری کا فتویٰ صادر کیا۔"      ( ١٩٨٧ء، سخن در سخن، ٢٣ )

اصل لفظ: صرح