صفحہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ورق کا ایک رُخ۔ "یہ کتاب چار جلدوں میں بڑی تقطیع کے دوہزار صفحوں پر مشتمل ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، ترجمہ : روایت اور فن، ١١ ) ٢ - سطح، سامنے کا رُخ، بالائی حصہ۔  تو صفحۂ زمیں پر اک نور کی ہے جدول یا کہکشاں نے اپنا پھیلا دیا ہے آنچل      ( ١٩٢٩ء، مطلعِ انوار، ٢٨ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیاتِ ولی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ورق کا ایک رُخ۔ "یہ کتاب چار جلدوں میں بڑی تقطیع کے دوہزار صفحوں پر مشتمل ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، ترجمہ : روایت اور فن، ١١ )

اصل لفظ: صفح
جنس: مذکر