صفہ
معنی
١ - چبوترہ؛ سایہ دار چبوترہ، سائبان۔ "صُفہ کے معنی ہیں سائبان یا وہ چبوترہ جس پر گھاس پھونس کی چھت ہو۔" ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٥٩١:٣ ) ١ - وہ سایہ دار چبوترہ جو آنحضرتۖ نے ہجرت کے بعد مدینے میں پہنچنے پر حُجرہ مبارک سے قریب حدودِ مسجد نبویۖ میں بے گھر مہاجرین کے لیے بنوایا تھا۔ غذا دو مہینے سے ہے آب و خرما یہ اربابِ صفہ سے کس نے کہا ہے? ( ١٩٦٤ء، فارقلیط، ١٠٩ )
اشتقاق
عربی زبان سے اردو میں دخیل اسم جامد ہے۔ اردو میں بطور اسم عام نیز گا ہے بطور اسم خاص استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - چبوترہ؛ سایہ دار چبوترہ، سائبان۔ "صُفہ کے معنی ہیں سائبان یا وہ چبوترہ جس پر گھاس پھونس کی چھت ہو۔" ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٥٩١:٣ )