صوابدید

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - صلاح، مصلحت، تجویز، مشورہ، جواب دہی۔ "ہر افسر اس سلسلے میں اپنی صوابدید پر اردو میں دائرہ کار کا تعین کرلے تاکہ بتدریج اسے وسعت ملے۔"      ( ١٩٨٩ء، قومی زبان، جون، ٩٣ )

اشتقاق

عربی سے مشتق اسم مجرد 'صواب' کے ساتھ فارسی مصدر 'دیدن' سے حاصل مصدر 'دید' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٥٤ء کو "دیوانِ ذوق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - صلاح، مصلحت، تجویز، مشورہ، جواب دہی۔ "ہر افسر اس سلسلے میں اپنی صوابدید پر اردو میں دائرہ کار کا تعین کرلے تاکہ بتدریج اسے وسعت ملے۔"      ( ١٩٨٩ء، قومی زبان، جون، ٩٣ )

جنس: مؤنث