صوت

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - آواز، لحن، لہجہ، نوا، صدا، آہنگ۔  فریادیں ہیں صوت سے عاری آوازیں ہیں پیرہن لفظ گنوا بیٹھے ہیں شکلیں ان کو صوت و معانی دے      ( ١٩٨٥ء، خواب در خواب، ٢١ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: صوت
جنس: مؤنث