ضدی
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - اڑ کرنے والا، ہٹیلا، اڑیل۔ یہ ہے دو بڑھیوں کی کہانی دونوں ضدّی ایک نہ مانی ( ١٩٨٥ء، پھول کھلے ہیں رنگ برنگے، ٤٤ ) ٢ - متعصب، نہایت پچ کرنے والا۔ (فرہنگ آصفیہ)
اشتقاق
عربی زبان میں مشتق اسم 'ضد' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے 'ضدی' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥٤ء کو "دیوان ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: ضدد