طائف
معنی
١ - (کسی جگہ کے) چاروں طرف پھرنے والا؛ (کعبۃ اللہ کا) طواف کرنے والا شخص، زائر۔ طائف روضۂ اجمیر ہوں مدہوشی میں بے خودی آج ہے موزوں کہ میں اجمیر میں ہوں ( ١٩٧٠ء، صدرنگ، ٤٥ ) ٢ - ایک مقام کا نام جو مکے کے قریب ہے۔ "عہد اسلام میں طائف کبھی بڑا سیاسی مرکز نہ رہا۔" ( ١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلوپیڈیا، ١٠٠٢ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - ایک مقام کا نام جو مکے کے قریب ہے۔ "عہد اسلام میں طائف کبھی بڑا سیاسی مرکز نہ رہا۔" ( ١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلوپیڈیا، ١٠٠٢ )