طاغی

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - (مالک کا یا خدا کا) نافرمان، سرکش، باغی۔ "ہر طرف سے باغیوں، طاغیوں سے دشمنوں میں گھرا ہوا ایک یہی مرد مسلماں اپنے وطن میں اٹل بنا رہا۔"      ( ١٩٧٤ء، معاصرین، ٧٤ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٥ء کو "قصۂ بے نظیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - (مالک کا یا خدا کا) نافرمان، سرکش، باغی۔ "ہر طرف سے باغیوں، طاغیوں سے دشمنوں میں گھرا ہوا ایک یہی مرد مسلماں اپنے وطن میں اٹل بنا رہا۔"      ( ١٩٧٤ء، معاصرین، ٧٤ )

اصل لفظ: طغی