طاقہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - اونی یا ریشمی کپڑے کا تھان۔ "چاندنی پر طاقہ بچھا کر بیھٹی ہوں تو اب جا کے پیچ کی کلی کاٹ ہی رہی تھی۔"      ( ١٩٥٤ء، اپنی موج میں، ١١٣ ) ٢ - کپڑے کے تھان اور ان کی تعداد ظاہر کرنے کے لیے مستعمل۔ "ایک طاقہ شال کشمیری، ایک آئینہ قد آدم۔"      ( ١٩٤٤ء، ایرانی افسانے، ١١١ ) ٣ - پگڑی، صافا (جو عموماً باریک تھان کا ہوتا ہے)۔ "وہ تیغ زن اور خونریز لوگ تھے، اسی وقت سر منڈا اپنے مغولی طاقے پہن، سرکشی کا نشان باندھ الگ ہو گئے۔"      ( ١٨٨٣ء، دربار اکبری، ٧٨٩ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٤ء کو "دیوانِ ذوق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر