طامع
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - طمع کرنے والا، لالچی، حریص۔ نہ ہو آلودۂ حرص و ہوس ہرگز نہ بن طامع اگر دل سے رہا قانع تو شاہ خسرواں ہو گا ( ١٩٤٣ء، حجاب (تذکرۂ شاعراتِ اردو)، ٣٣٣ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٧٩ء کو "دیوان شاہ سلطان ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: طمع