طب

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - صحت و مرض کی تشخیص اور علاج کا علم، جسمانی علاج کا طریقہ، جسمانی علاج (عموماً قدیم یونانی حکما کے وضع کردہ اصول پر)، دواؤں سے علاج کا فن۔ "ولیم ہاروے نے . دوران خون دریافت کیا جوکہ طب کی سب سے عظیم ترین دریافت ہے۔"      ( ١٩٨١ء، اساسی حیوانیات، ١٠٨ ) ٢ - جادو، افسوں، سحر۔ (پلیٹس)

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی اسم ہی مستعمل ہے۔ ١٦٧٢ء کو "دیوان عبداللہ قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - صحت و مرض کی تشخیص اور علاج کا علم، جسمانی علاج کا طریقہ، جسمانی علاج (عموماً قدیم یونانی حکما کے وضع کردہ اصول پر)، دواؤں سے علاج کا فن۔ "ولیم ہاروے نے . دوران خون دریافت کیا جوکہ طب کی سب سے عظیم ترین دریافت ہے۔"      ( ١٩٨١ء، اساسی حیوانیات، ١٠٨ )

اصل لفظ: طبب
جنس: مؤنث