طباعت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - چھاپنے کا فن، چھپائی۔ "ان تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے طباعت کے سلسلہ میں مجھے اپنے نیک مشوروں سے نوازا۔"      ( ١٩٨٣ء، حصار انا، ٢٨ ) ٢ - تلوار یا مٹی کے برتن بنانے کا فن۔ (ماخوذ: جامع اللغات؛ اسٹین گاس)

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٣ء کو "فن صحافت" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - چھاپنے کا فن، چھپائی۔ "ان تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے طباعت کے سلسلہ میں مجھے اپنے نیک مشوروں سے نوازا۔"      ( ١٩٨٣ء، حصار انا، ٢٨ )

اصل لفظ: طبع
جنس: مؤنث