طبقہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - انسانوں یا حیوانوں کا چھوٹا گروہ جو کچھ گروہ جو کچھ خصوصیات کے باعث دوسرے گروہ سے ممتاز اور الگ ہو۔ "وہ طبقہ . بیورو کریٹس یا نوکر شاہی کے نام سے بد نام ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، فیضان فیض، ٥٩ ) ٢ - درجہ، منزل۔ "اس محل کے بارہ طبقے تھے۔"    ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٢ ) ٤ - تہہ، پرت، تختہ، سطح (عموماً زمین کا)۔ "اگر زمین کے نیچے کنکر پتھر یا کوئلے کا طبقہ نہایت قریب تر واقع ہو جائے تو ناکامی ظاہر ہے۔"      ( ١٩٣٠ء، شفتالو، ٢٢ ) ٥ - خطہ، (سطح زمین کا) حصہ۔ "بالائی طبقہ جس پر انسان چلتا پھرتا . اور معدنیات وغیرہ نکالنا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ١٥ )

اشتقاق

عربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - انسانوں یا حیوانوں کا چھوٹا گروہ جو کچھ گروہ جو کچھ خصوصیات کے باعث دوسرے گروہ سے ممتاز اور الگ ہو۔ "وہ طبقہ . بیورو کریٹس یا نوکر شاہی کے نام سے بد نام ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، فیضان فیض، ٥٩ ) ٢ - درجہ، منزل۔ "اس محل کے بارہ طبقے تھے۔"    ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٢ ) ٤ - تہہ، پرت، تختہ، سطح (عموماً زمین کا)۔ "اگر زمین کے نیچے کنکر پتھر یا کوئلے کا طبقہ نہایت قریب تر واقع ہو جائے تو ناکامی ظاہر ہے۔"      ( ١٩٣٠ء، شفتالو، ٢٢ ) ٥ - خطہ، (سطح زمین کا) حصہ۔ "بالائی طبقہ جس پر انسان چلتا پھرتا . اور معدنیات وغیرہ نکالنا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ١٥ )

اصل لفظ: طبق
جنس: مذکر