طبلچی
قسم کلام: صفت نسبتی ( واحد )
معنی
١ - طبلہ بجانے والے، طبلہ بجانے کا استاد یا ماہر۔ "طبلچی بازار سے سگرٹ خریدنے کے لیے چلا گیا۔" ( ١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ٢٣١ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'طبل' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'چی' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے 'طبلچی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٢ء کو "طلسم ہوشربا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - طبلہ بجانے والے، طبلہ بجانے کا استاد یا ماہر۔ "طبلچی بازار سے سگرٹ خریدنے کے لیے چلا گیا۔" ( ١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ٢٣١ )