طشت
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - تسلا، پرات، لگن۔ "تشت فارسی لفظ تھا اس کو عربی میں طشت کر لیا ہے۔" ( ١٩١١ء، سیرۃ النبیۖ ، ١١٢:١ ) ٢ - تانبے کا بڑا ظرف جو امیروں کے صحت خانے میں رکھا جاتا ہے (فرہنگ آصفیہ)۔
اشتقاق
اصلاً فارسی لفظ 'تشت' سے اردو قاعدہ کے مطابق عربی رسم الخط میں 'طشت' بطور اسم مستعمل ہے ١٩١١ء میں "سیرۃ النبیۖ " میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - تسلا، پرات، لگن۔ "تشت فارسی لفظ تھا اس کو عربی میں طشت کر لیا ہے۔" ( ١٩١١ء، سیرۃ النبیۖ ، ١١٢:١ )
جنس: مذکر