طعنہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - نیزہ مارنا۔ "طعنہ : طعن نیزہ سے خستہ کرنے کو کہتے ہیں۔"      ( ١٩٢٣ء، سرگزشت الفاظ، ٢٩٥ ) ٢ - ایسی چبھتی ہوئی بات کہنا یا الزام لگانا جس سے ایسا محسوس ہو جیسے کسی نے نیزہ مار دیا، عیب گیری، طنز، ملامت۔ "انہیں آئے دن پڑوسنوں سے طعنے سننے کو ملتے تھے۔"      ( ١٩٨١ء، قطب نما، ٨٥ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طعن' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'طعنہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٠٣ء کو"نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - نیزہ مارنا۔ "طعنہ : طعن نیزہ سے خستہ کرنے کو کہتے ہیں۔"      ( ١٩٢٣ء، سرگزشت الفاظ، ٢٩٥ ) ٢ - ایسی چبھتی ہوئی بات کہنا یا الزام لگانا جس سے ایسا محسوس ہو جیسے کسی نے نیزہ مار دیا، عیب گیری، طنز، ملامت۔ "انہیں آئے دن پڑوسنوں سے طعنے سننے کو ملتے تھے۔"      ( ١٩٨١ء، قطب نما، ٨٥ )

اصل لفظ: طعن
جنس: مذکر