طمطراق

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - تزک و احتشام، کروفر، شان و شوکت، دھوم دھام، رعب داب۔ "کسی نے آکر قاعدہ قانون اور پروسیجر کی بات چھیڑی تو . بڑے طمطراق سے نکلے۔"      ( ١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ١٥٨ ) ٢ - ڈینگ، شیخی، غرور۔ "میں نے لوگوں سے سنا کہ شہاب سہروردی متفلسف کا ذکر بڑے طمطراق سے کرتے ہیں۔"      ( ١٩٥٣ء، حکمائے اسلام، ٤٢:١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر