طمع

قسم کلام: اسم مجرد

معنی

١ - لالچ، حرص؛ بہت زیادہ خواہش، ہوس۔  سیلاب جور بڑھتا تھا طوفان کی طرح پیوست دل میں طمع تھی سرطان کی طرح      ( ١٩٨١ء، شہادت، ١٥٨ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق مصدر ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٤٢١ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: طمع
جنس: مؤنث