طواف

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - گردش، پھیرا، گھومنا، چکر لگانا، کسی چیز کے گرد پھرنا۔ "دن اپنی نصف مسافت طے کر چکا ہے اور کلاک کی سوئیاں ایک زائر کی طرح طوافِ پیہم میں ہیں۔"      ( ١٩٨٠ء، دیوار کے پیچھے، ١٣٦ ) ٢ - خانہ کعبہ کے گرد سات بار چکر لگانا جو عبادت میں داخل ہے۔  طواف کعبہ کرنے جو چلے ہیں وہ خوش قسمت ہیں وہ ہم سے بھلے ہیں      ( ١٩٨٤ء، زادِ سفر، ٢٤ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - گردش، پھیرا، گھومنا، چکر لگانا، کسی چیز کے گرد پھرنا۔ "دن اپنی نصف مسافت طے کر چکا ہے اور کلاک کی سوئیاں ایک زائر کی طرح طوافِ پیہم میں ہیں۔"      ( ١٩٨٠ء، دیوار کے پیچھے، ١٣٦ )

اصل لفظ: طاف
جنس: مذکر