طیش
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - غضب، غصہ، شدید، جھنجھلاہٹ۔ "ان کے طیش کو دیکھتے ہوئے جنرل امتیاز نے تجویز پیش کی۔" ( ١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ٨٥ ) ٢ - (عقل کا) ہلکا پن، سبکی؛ ناسمجھی؛ تیر کا خطا کرنا نشانے سے۔ (پلیٹس؛ سرگزشتِ الفاظ، 101)
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٨ء کو "مرآت الحشر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - غضب، غصہ، شدید، جھنجھلاہٹ۔ "ان کے طیش کو دیکھتے ہوئے جنرل امتیاز نے تجویز پیش کی۔" ( ١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ٨٥ )
اصل لفظ: طیش
جنس: مذکر