ظلمات

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - اندھیرا، تاریکیاں، اندھیرے (اردو میں بطور واحد مستعمل)۔  طلسمِ جہاں میں جو ظلمات کی رات تھی میں وہاں دل نشیں اسم کی روشنی میں رہی      ( ١٩٨٢ء، ساز سخن بہانہ ہے، ٦٢ ) ٢ - وہ تاریک مقام جس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہاں آبِ حیات کا چشمہ ہے۔  اوراق کے ظلمات میں تا عمر رہا تو آب حیات کے لیے سرگرداں      ( ١٩٧٥ء، خروش خم، ١٩٧ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ظلمت' کی جمع ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: ظُلْم
جنس: مؤنث