ظلمت
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - تاریکی، اندھیرا (نور کی ضد)، سیاہی، کالک۔ کیا غرض خورشید کو ظلمت کے ساتھ ان سے ہے میری شناسائی کہاں ( ١٩٨٤ء، چاند پر بادل، ٧٨ ) ٢ - [ تصوف ] عدم کو کہتے ہیں جس کا ادراک نہیں کیا جاسکتا۔ (مصباح التعرف)
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: ظلم
جنس: مؤنث