ظہر

قسم کلام: اسم ظرف زمان ( مذکر، مؤنث - واحد )

معنی

١ - زوال آفتاب کا وقت، دوپہر کا وقت۔ "جب وہ ظہر تک گھر سے باہر نہ آئے تو ہمسایوں نے کنڈی کھولی۔"      ( ١٩٨٢ء، میری داستان حیات، ١٢٤ ) ٢ - [ فقہ ]  زوال آفتاب کے بعد نماز، وہ نماز جو زوال آفتاب کے بعد عصر سے پہلے پڑھی جاتی ہے۔  ظہر اور عصر پڑھ کے جماعت سے ایک ساتھ بروقت ظہر عصر کو بھی پڑھ کے ایک ساتھ      ( ١٩٧٢ء، صدرنگ، ٣٢ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - زوال آفتاب کا وقت، دوپہر کا وقت۔ "جب وہ ظہر تک گھر سے باہر نہ آئے تو ہمسایوں نے کنڈی کھولی۔"      ( ١٩٨٢ء، میری داستان حیات، ١٢٤ )

اصل لفظ: ظہر