عارضہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - مرض، بیماری، روگ۔ "اس عارضہ کے تین مہینوں کی تخلیقی توانائی انتہا پر تھی۔"      ( ١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشوری محرکات، ٦٠ ) ٢ - [ شاذ ]  رکاوٹ، مزاحمت وغیرہ۔  یہ خال خال ملنا ہوتا جو تھا ہمن سیں اس میں بھی عارضہ یہ یارب کہاں سیں آیا      ( ١٧١٨ء، دیوانِ آبرو، ١٠٤ ) ٣ - حمل سے ہونا، حاملہ ہونا (عورت کا)۔ "عورتوں کی صحت کا خیال رکھیں روزہ کی حالت میں عورت کے عارضہ کے دنوں میں۔"      ( ١٨٢٥ء، فغانِ قاری، ١١ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'عارض' کے 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث 'عارضہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - مرض، بیماری، روگ۔ "اس عارضہ کے تین مہینوں کی تخلیقی توانائی انتہا پر تھی۔"      ( ١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشوری محرکات، ٦٠ ) ٣ - حمل سے ہونا، حاملہ ہونا (عورت کا)۔ "عورتوں کی صحت کا خیال رکھیں روزہ کی حالت میں عورت کے عارضہ کے دنوں میں۔"      ( ١٨٢٥ء، فغانِ قاری، ١١ )

اصل لفظ: عرض
جنس: مذکر