عاشور
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - محرم کی دسویں تاریخ یا شروع کے دس دن، عاشورہ، دس محرم، شہادتِ حضرت امام حسین کا دن۔ سب کے تھی پیشِ نظر روزِ عاشور جب رخ مہر نے کی جانب دنیا رجعت ( ١٩٣٥ء، عزیز لکھنوی، صحیفۂ والا، ١٦٢ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: عشر
جنس: مذکر