عاطفت
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - مہربانی، شفقت نیز مہربانی کرنا، دوستی کرنا۔ اک صید اک شکاری، آ کر گرے یکایک آغوش عاطفت میں شیر خدا علیؓ کی ( ١٩٨٥ء، درین درین، ١٣٣ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٧٥٥ء کو "دیوان یقین" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: عطف
جنس: مؤنث