عاقبہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - [ طب ]  وہ عارضہ جو کسی بیماری کے بعد پیدا ہو جائے۔ "التھاب گردہ . سب سے پہلے ایک عاقبہ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔"      ( ١٩٤٨ء، عمل طب، ١٢٩ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'عاقب' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے 'عاقبہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٨ء، کو "عمل طب" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - [ طب ]  وہ عارضہ جو کسی بیماری کے بعد پیدا ہو جائے۔ "التھاب گردہ . سب سے پہلے ایک عاقبہ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔"      ( ١٩٤٨ء، عمل طب، ١٢٩ )

اصل لفظ: عقب
جنس: مذکر