عاقلانہ

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - عاقلوں جیسا، عقل مندی کا، دانش مندانہ، دور اندیشی کا۔ "بادشاہ قسمیں کھانے سے قبل ان دانش وروں اور سورماؤں سے عاقلانہ مشورے طلب کرتا ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، اردو، کراچی، اپریل تا جون، ١٢٨ ) ٢ - عقلمندی سے، ہوشیاری سے، احتیاط کے ساتھ۔ (پلیٹس)

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'عاقل' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقۂ صفت و تمیز لگانے سے 'عاقلانہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - عاقلوں جیسا، عقل مندی کا، دانش مندانہ، دور اندیشی کا۔ "بادشاہ قسمیں کھانے سے قبل ان دانش وروں اور سورماؤں سے عاقلانہ مشورے طلب کرتا ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، اردو، کراچی، اپریل تا جون، ١٢٨ )

اصل لفظ: عقل