عاقلی
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - عاقل ہونا، عقلمندی، دانائی، حکمت، تدبر، ذہانت، فتانت۔ جنوں کی مشق بھی ہے عاقلی بھی آتی ہے یہ سوچتے ہیں کہ کس فن کو آزمائیں کہاں ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٢٥:٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'عاقل' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'عاقلی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨٩١ء کو "مکارم الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: عقل
جنس: مؤنث