عبادت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - غلامی، بندگی؛ (اصطلاحاً) خدا کی پرستش خصوصاً مذہبی ارکان جو خدا کی اطاعت اور پرستش کے لیے ادا کیے جائیں۔  میں نہیں کہتی مجھے زیست کی مہلت دی جائے صرف دو دن کو عبادت کی اجازت دی جائے      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٧٥ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور اردو سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: عبد
جنس: مذکر