عبد

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - بندہ، غلام، تابعدار، خدمت گزار، خدا کا بندہ۔ "دونوں میں انسان اور خدا یا عبد اور معبود کے ازلی رشتے کا ذکر کیا گیا ہے۔"      ( ١٩٨٩ء، صحیفہ، لاہور، اپریل تا جون، ٤٥ ) ٢ - تعین اوّل یعنی حقیقتِ محمدیۖ جو اولاً ظاہر ہوئی۔ (مصباح اللتعرف، 173)

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بندہ، غلام، تابعدار، خدمت گزار، خدا کا بندہ۔ "دونوں میں انسان اور خدا یا عبد اور معبود کے ازلی رشتے کا ذکر کیا گیا ہے۔"      ( ١٩٨٩ء، صحیفہ، لاہور، اپریل تا جون، ٤٥ )

اصل لفظ: عبد
جنس: مذکر