عبید

قسم کلام: اسم مصغر

معنی

١ - عبد کی تصغیر، چھوٹا سا غلام، کمتر بندہ، عاجز بندہ۔  بتا کے ملک و سیاست کو آلۂ تعذیب بنائیں بندۂ آزاد کو عبید دِرَم      ( ١٩٦٦ء، منحمنا، ١١٥ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'عبد' کی تصغیر 'عبید' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٩ء کو "دیوان شاہ کمال" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: عبد
جنس: مذکر