عدالت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - انصاف، دادرسی، عدل، عادل ہونا۔ "سبحان اللہ کیا عدالت آپ کی فطرت میں تھی۔"      ( ١٨٨٧ء، خیابان آفرینش، ١٤ ) ٢ - کچہری، کورٹ، انصاف کی کچہری۔  ہمارے ادراک کی صداقت تمہارے الزام کی نجابت کبھی تو تاریخ کی عدالت میں پیش ہو گی      ( ١٩٨١ء، جرم آگہی، ٥٨ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٣ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - انصاف، دادرسی، عدل، عادل ہونا۔ "سبحان اللہ کیا عدالت آپ کی فطرت میں تھی۔"      ( ١٨٨٧ء، خیابان آفرینش، ١٤ )

اصل لفظ: عدل
جنس: مؤنث