عدت
معنی
١ - [ شرع ] وہ مدت جس میں عورت(مطلقہ اور بیوہ) کے لیے دوسرا نکاح منع ہے (مطلقہ کی عدت تین حیض یا تین مہینے، بیوہ کی چار مہینے دس روز، حاملہ کے لیے وضع حمل تک)۔ "سپاہ دارِ اسلام کو ہمارے لشکر کی عدت اور حدت پر اطلاع ہوئی ہو گی سوائے اس کے اور راجاؤں کے لشکر برابر چلے آتے ہیں۔" ( ١٨٨٠ء، تاریخ ہندوستان، ٣٥٨:١ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٧٩٠ء کو "ترجمۂ قرآن۔ شاہ عبدالقادر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں