عدیم
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - غیر موجود، نسیت و نابود، نایاب، ناپید، کمیاب۔ کہاں ظل کہ تھے آپ ظلِ کریم کہ ہوتا ہے سایہ کا سایہ عدیم ( ١٨٤٠ء، معارج الفضائل، ٣٨ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦٧٢ء کو "کلیات سلطان شاہ ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: عدم
جنس: مذکر