عذرداری

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - اعتراض (قانون) ایسی درخواست جس میں کسی پر اعتراض کیے گئے ہوں۔ "جسٹس جگ موہن سنہانے مسز اندرا گاندھی کے خلاف دائرہ شدہ انتخابی عذر داری کا تاریخی فیصلہ سنایا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٨٦٠ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'عذر' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے صیغہ امر 'دار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے 'داری' لگنے سے مرکب 'عذر داری' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٧٦ء کو "شرح قانونِ شہادت" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - اعتراض (قانون) ایسی درخواست جس میں کسی پر اعتراض کیے گئے ہوں۔ "جسٹس جگ موہن سنہانے مسز اندرا گاندھی کے خلاف دائرہ شدہ انتخابی عذر داری کا تاریخی فیصلہ سنایا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٨٦٠ )

جنس: مؤنث