عرس
معنی
١ - شادی کی دعوت، طعامِ عروسی و نکاح، طعام و لیمہ، بیاہ کی ضیافت۔ (فرہنگ آصفیہ) ٢ - کسی صوفی بزرگ کا سالانہ فاتحہ اور فاتحہ کا جلسہ جو تاریخ وفات پر ہوتا ہے اور جس میں وابستگان و معتقدین جمع ہوتے ہیں۔ "سنتے ہیں کہ واں تو بہت بڑا میلہ لگتا ہے عرس قل کے موقع پر۔" ( ١٩٨٦ء، جوالامکھ، ١٢٩ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - کسی صوفی بزرگ کا سالانہ فاتحہ اور فاتحہ کا جلسہ جو تاریخ وفات پر ہوتا ہے اور جس میں وابستگان و معتقدین جمع ہوتے ہیں۔ "سنتے ہیں کہ واں تو بہت بڑا میلہ لگتا ہے عرس قل کے موقع پر۔" ( ١٩٨٦ء، جوالامکھ، ١٢٩ )