عرصہ
معنی
١ - مدت، زمانہ، دور۔ "کچھ عرصے بعد یہ کہانی "نیا دور" میں شائع ہوئی۔" ( ١٩٨٥ء، کچھ دیر پہلے نیند سے، ٨ ) ٢ - لمحہ، ساعت، منٹ۔ "چند عرصہ خوب پکاؤ۔" ( ١٩٣٠ء، جامع الفنون، ٩:٢ ) ٣ - تاخیر، درنگ، دیر، توقف۔ سینے میں دل تڑپتا ہے عرصہ نہ اب کرو یا آپ آؤ یا ہمیں بیٹا طلب کرو ( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٦٦:٥ ) ٤ - اثنا، وقفہ، دوران۔ "اسی عرصہ میں پانی کی ایک موج آئی اور اس نے حضرت نوحؑ کی نگاہوں سے کنعان کو اوجھل کر دیا۔" ( ١٩٣٤ء، قرآنی قصے، ١٦ ) ٥ - میدان۔ ہر جگہ جنگ ہر جگہ ہے نزاع عرصہ کار زار ہے دنیا ( ١٨٨٨ء، صنم خانۂ عشق، ٤٣ ) ٦ - وسعت مکانی، پھیلاؤ، کشادگی۔ ایک بھی حرف نہیں عرصہ گویائی میں آپ کی شان کے شایانِ رسولِ عربی ( ١٩٧٩ء، دریا آخر دریا ہے، ٢٦ ) ٨ - مسافت، فاصلہ، دوری نیز سفر۔ "ملک بیگانہ ہے اور عرصہ دور کا ہے۔" ( ١٨٨٤ء، قصص ہند، ١٣:٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے دخیل اسم جامد ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - مدت، زمانہ، دور۔ "کچھ عرصے بعد یہ کہانی "نیا دور" میں شائع ہوئی۔" ( ١٩٨٥ء، کچھ دیر پہلے نیند سے، ٨ ) ٢ - لمحہ، ساعت، منٹ۔ "چند عرصہ خوب پکاؤ۔" ( ١٩٣٠ء، جامع الفنون، ٩:٢ ) ٤ - اثنا، وقفہ، دوران۔ "اسی عرصہ میں پانی کی ایک موج آئی اور اس نے حضرت نوحؑ کی نگاہوں سے کنعان کو اوجھل کر دیا۔" ( ١٩٣٤ء، قرآنی قصے، ١٦ ) ٨ - مسافت، فاصلہ، دوری نیز سفر۔ "ملک بیگانہ ہے اور عرصہ دور کا ہے۔" ( ١٨٨٤ء، قصص ہند، ١٣:٢ )