عشرت
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - عیش، نشاط، فرحت، آرام۔ جلوہ در جلوہ سمن رازِ مسرت ہو گا تیری جنت کا ہر اک دن شب عشرت ہو گا ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٦٩ ) ٢ - خوشی، خرمی۔ غلغلۂ انتخاب، صورتِ شورِ نشور راحتِ ہر مَرد سوخت، عشرتِ ہر زن گرفت ( ١٩٨٢ء، ط ظ، ٥٦ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: عشر
جنس: مؤنث