عطا

قسم کلام: اسم مجرد

معنی

١ - بخشش، دہش، انعام، دین۔  چشمۂ تاب و تواں، جنت آزاد گاں میرا وطن بھی تر لطف و کرم کی عطا      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ١٧ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: عطا
جنس: مؤنث