عطر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - خوشبو، بوئے خوش، سُگند۔  گہ عطر میں ڈوبے ہیں گہے خون میں تر ہیں صحبت میں مصاحب ہیں لڑائی میں سپر ہیں      ( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٥٤:١ ) ٢ - خوشبودار چیزوں کا کشید کیا ہوا جوہر۔ "عطری کی یہ وہ انوکھی اور لازوال قسم ہے جو نواب ساری عمر کھپانے کے بعد بھی تیار نہ کر سکے۔"      ( ١٩٨٤ء، قلمرو، ٣٢٤ ) ٣ - جوہر، لَبِ لباب، خلاصہ۔ "اگر اسے سیرۃ مبارکۖ کی ضخیم کتابوں کا عطر کہا جائے تو مبالغہ نہ ہو گا۔"      ( ١٩٨٣ء، لوحِ محفوظ، ١٢ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - خوشبودار چیزوں کا کشید کیا ہوا جوہر۔ "عطری کی یہ وہ انوکھی اور لازوال قسم ہے جو نواب ساری عمر کھپانے کے بعد بھی تیار نہ کر سکے۔"      ( ١٩٨٤ء، قلمرو، ٣٢٤ ) ٣ - جوہر، لَبِ لباب، خلاصہ۔ "اگر اسے سیرۃ مبارکۖ کی ضخیم کتابوں کا عطر کہا جائے تو مبالغہ نہ ہو گا۔"      ( ١٩٨٣ء، لوحِ محفوظ، ١٢ )

اصل لفظ: عطر
جنس: مذکر