عقل
معنی
١ - وہ قوت جس کے وسیلے سے انسان برے بھلے کی تمیز اور دقائق اشیا کو حل کرے، خرد، سمجھ، فہم، دانش۔ "ہر ایک فرد عقل، طاقت و جاہت بلکہ شعور تک میں بھی برابر نہیں ہوتا۔" ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٢٤ ) ٢ - [ فلسفہ ] دس فرشتوں (عقول عشرہ) میں سے ایک فرشتہ۔ "حکماء واجب اور تمام ممکنات کے درمیان عقل کو واسطہ قرار دیتے ہیں۔" ( ١٩٤٠ء، اسفار اربعہ، ٧٥٦:١ ) ٤ - [ عروض ] زحافات مرکب ملقبہ میں سے ایک زحاف، یہ اجتماع عصب وقبض ہے۔ جس رکن میں پہلے و تد مجموع ہو پھر سبب ثقیل پھر سبب خفیف تو پہلے اس رکن کے حرف پنجم کو ساکن کرنا پھر اسی کو گرا دینا۔ عقل والے رکن کو معقول کہتے ہیں۔ رکن وافر میں عقل اگر آئے صاف لام ثقیل گر جائے ( ١٨٧١ء، قواعد العروض، ٦٠ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - وہ قوت جس کے وسیلے سے انسان برے بھلے کی تمیز اور دقائق اشیا کو حل کرے، خرد، سمجھ، فہم، دانش۔ "ہر ایک فرد عقل، طاقت و جاہت بلکہ شعور تک میں بھی برابر نہیں ہوتا۔" ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٢٤ ) ٢ - [ فلسفہ ] دس فرشتوں (عقول عشرہ) میں سے ایک فرشتہ۔ "حکماء واجب اور تمام ممکنات کے درمیان عقل کو واسطہ قرار دیتے ہیں۔" ( ١٩٤٠ء، اسفار اربعہ، ٧٥٦:١ )