علاج

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - دوا دارو کرنا، معالجہ، تدبیر۔  دستور ہے جو ہوتا ہے زخمی بوقتِ جنگ اس کا علاج سنگِ جراحت ہے بیدرنگ      ( ١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ١١٨:٤ ) ٢ - کسی خرابی یا دشواری کو رفع کرنے کا عمل، تدارک، روک۔ "ٹوپی یا عمامے کا ذکر آیا تو آپ نے فرمایا کہ لیاسِ سر ایک بہت بڑا مسلہ ہے اس کا کوئی علاج کرنا چاہیے۔"      ( ١٩٧٧ء، اقبال کی صحبت میں، ٤٦٣ ) ٣ - [ مجازا ]  سزا، پاداش، تعزیر، مزاج درست کرنے کا عمل۔  اس زلف کو جو شانے کی صورت لگائے ہاتھ ہے تاز یا نہ ایسے گنہگار کا علاج      ( ١٨٢٤ء، مصحفی، دیوان (انتخاب رام پور)، ٧٦ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - کسی خرابی یا دشواری کو رفع کرنے کا عمل، تدارک، روک۔ "ٹوپی یا عمامے کا ذکر آیا تو آپ نے فرمایا کہ لیاسِ سر ایک بہت بڑا مسلہ ہے اس کا کوئی علاج کرنا چاہیے۔"      ( ١٩٧٧ء، اقبال کی صحبت میں، ٤٦٣ )

اصل لفظ: علج
جنس: مذکر