علاقائی

قسم کلام: صفت نسبتی

معنی

١ - علاقے کا، کسی خاص علاقے سے تعلق رکھنے والا۔ "علاقائی انتظامیہ اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ اس جگہ کے باشندوں کے دلوں تک پہنچ سکے۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائلِ پاکستان، ٣٣ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'علاقہ' کی 'ہ' حذف کر کے 'الف' لگا کر 'ئی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'علاقائی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٤ء کو "مقاصد و مسائل پاکستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - علاقے کا، کسی خاص علاقے سے تعلق رکھنے والا۔ "علاقائی انتظامیہ اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ اس جگہ کے باشندوں کے دلوں تک پہنچ سکے۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائلِ پاکستان، ٣٣ )

اصل لفظ: علق